وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ چلے گئے

Last Updated On 09 July,2019 01:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ چلے گئے، جہاں پر وہ دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

برطانیہ روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دولت مشترکہ کے ایک غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ جا رہے ہیں، دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے دی تھی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کامن ویلتھ کے 54 رکن ممالک ہیں اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو اس میں نمائندگی ملی ہے، پاکستان اپنا ممکنہ کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ اجلاس میں شرکت سےدیگرممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کا موقع ملےگا، 2018 میں طے اہداف پر پیشرفت سے متعلق پاکستان کی طرف سے رپورٹ بھی پیش کروں گا۔
 

Advertisement