شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول، مزید انکشافات ہونے ابھی باقی ہیں: فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 16 July,2019 11:55 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے، چوری کا 'کھرا' برطانیہ جا رہا ہے، مزید انکشافات ہونے ابھی باقی ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچا رہی ہے، چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی، لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا، یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا شاہد خاقان صاحب! شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں، انہوں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا، دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا، 6 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا وعدہ بھی بھول گئے۔