عید 12 اگست کو ہوگی، فواد چودھری

Last Updated On 21 July,2019 06:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی۔

12 اگست کو عید ہونے کا مطلب ہے کہ سرکاری اور کئی نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو کم از کم 5 روز کی چھٹیاں ملیں گی کیونکہ 12 اگست کو پیر ہے اور اس سے پہلے ہفتے اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے جبکہ عیدالاضحی کے تیسرے روز 14 اگست کا دن ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی جی ایچ کیو میں دفاعی پیداوار کے سیمینار کے دوران وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری سے استفسار کیا تھا کہ فواد چودھری صاحب! بکرا عید کب ہوگی؟ آپ چاند کب نکال رہے ہیں؟ جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس استفسار پر حاضرین مسکرا دئیے تھے۔