پاک بحریہ کے سربراہ کی پاک فوج پر حملوں کی شدید مذمت

Last Updated On 28 July,2019 06:00 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کے جوانوں‌ پر حملوں‌ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے سربراہ نے شہید افسر اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محود عباسی کا کہنا تھا کہ ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ﷲ تعالیٰ شہداء کے ربتے بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔