حیدرآباد: لونی کوٹ میں 3 بہن بھائی برساتی پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

Last Updated On 06 August,2019 03:50 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد میں افسوسناک حادثہ، سپر ہائی وے لونی کوٹ میں تین بہن بھائی ایک دوسرے کو بچاتے برساتی پانی میں ڈوب کر جاں‌ بحق ہو گئے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق بہن کو بچاتے ہوئے دیگر دو بھائی بھی پانی میں اترے مگر خود بھی ڈوب گئے، تینوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، علاقے میں افسوسناک واقعے پر سوگ کی کیفیت طاری ہو گئی جبکہ ماں باپ پر غشی کے دورے پڑتے رہے۔

بتایا گیا ہے کہ بچے گرمی کے باعث نہانے کیلئے برساتی نالے پرگئے تھے جہاں موت ان کے انتظار میں تھی، لاشیں کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد پانی سے نکالی گئیں۔