'مریم نواز کی گرفتاری زیادتی ، وزیراعظم کو ماؤں بہنوں کا خیال نہیں'

Last Updated On 09 August,2019 02:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی گرفتاری زیادتی ہے، وزیراعظم کو تو ماؤں بہنوں کا خیال نہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جن کی بھی مائیں بہنیں ہیں انہیں سوچنا چاہیے۔ بلاول کی گرفتاری کے سوال پر انہوں نے کہا خیر ہے، وہ مرد ہے، ڈرتا نہیں ہے۔

یاد رہے احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز اور یوسف عباس کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ عدالت نے دونوں کو 21 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔