نیب کی عید پر شریف فیملی کو مریم، حمزہ اور یوسف سے ملنے کی اجازت

Last Updated On 10 August,2019 02:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب لاہور نے عید کیلئے اہم اقدام اتھاتے ہوئے شریف فیملی سمیت تمام ملزمان کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی، خصوصی پکوان کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔

نیب لاہور نے عید کے موقع پر ملزمان کو سہولت دیتے ہوئے اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دی ہے، مریم نواز، حمزہ شہباز اور یوسف عباس سے اہلخانہ مل سکیں گے، تحائف بھی دیئے جا سکیں گے جبکہ نیب کی جانب سے شریف خاندان سمیت تمام ملزمان کیلئے عید کی صبح سپیشل ناشتے اور پکوان کا بندو بست بھی ہوگا۔

ڈی جی نیب لاہور کے احکامات کے مطابق تمام زیر حراست ملزمان کو بلا روک ٹوک خاندان کے قریبی افراد سے ملاقات کا بھرپور موقع فراہم کیا جائیگا، زیر حراست ملزمان کو نیب کی حدود میں واقع مسجد میں باجماعت نماز عید ادا کروانے کا اہتمام کیا جائیگا، بروز عید زیر حراست ملزمان کو سیلز سے باہر گرین ایریا میں رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔