وزیراعظم کا کراچی کیلئے اصلاحاتی پیکج جلد لانے کا اعلان

Last Updated On 12 August,2019 12:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کر دی، انھوں نے کہا کہ کراچی کےشہریوں کوکئی دہائیوں سےنظراندازکیاگیا، وفاقی حکومت کراچی کے دہائیوں پرانے مسائل کے حل کیلیے جامع پیکج تشکیل دینے میں مصروف ہے۔

وزیراعظم نے کراچی کی صورتحال کا نوٹس لے لیا، سوشل میڈیا پیغام میں عمران خان نے کراچی کے شہریوں کیلئے اصلاحاتی پیکج جلد لانے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے عید اور 14 اگست کے موقع پر کراچی کےتمام ارکان اسمبلی کوعوام کی ہر ممکن مدد اور تعاون کی ہدایت بھی کی ہے.

 

وزیراعظم عمران کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا، ان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت ایک جامع اصلاحاتی پیکج تشکیل دینے میں مصروف عمل ہے جس سے مسائل ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
 

Advertisement