بھارت کے پنجابی فوجی مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی نہ کریں: فواد چودھری

Last Updated On 13 August,2019 03:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی فوج میں شامل پنجابی جوان ناانصافی اور ظلم کا حصہ نہ بنیں، اہلکار مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی سے انکار کر دیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سوشل میڈیا پر پیغام میں بھارت کے پنجابی فوجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے، امن مزاحمت کے بغیر ممکن نہیں۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ ظلم کرنے سے انکار مداخلت ہے؟ مودی کے فسطائیت پر مبنی احکامات پر عملدرآمد کی بجائے تمام بھارتی انکار کر دیں۔