مولانا فضل الرحمان کی زبان اور کلام دہشتگردوں والا ہے، فواد چودھری

Last Updated On 29 July,2019 12:53 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمن کے کوئٹہ میں ملین مارچ سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ٹویٹ کیا کہ مولانا کی زبان اور کلام دہشت گردوں والا ہے۔

فواد چودھری نےاپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مولانا فضل الرحمان کی زبان، کلام اور اقدام سیاسی جماعت والے نہیں بلکہ دہشت گرودوں والے ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ مولانا سیاست آئین کی حدود میں رہ کر کریں اور بانی متحدہ بننے کی کوشش نہ کریں، کہیں انہیں لیبیا نہ جانا پڑے جہاں وہ آرام دہ زندگی نہیں ہے جو وہ پاکستان میں گزار رہے ہیں۔

 

 

Advertisement