2022 میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا: فواد چودھری ایک قدم اور آگے

Last Updated On 25 July,2019 03:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر سائنس ایک قدم اور آگے، فواد چودھری کا کہنا ہے 2022 میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا، سلیکشن کا عمل 2020 میں روع ہو جائے گا۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ خلا میں بھیجنے کیلئے پہلے مرحلے میں 50 افراد کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، بعد میں یہ لسٹ 25 پر آجائے گی۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری خلائی تاریخ کا اہم تاریخ ساز اقدام ہوگا۔
 

Advertisement