کشمیرکی صورتحال،وزیرخارجہ کا جنوبی افریقا اور سپین کے ہم منصب کو فون

Last Updated On 16 August,2019 05:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقہ اور سپن کے ہم منصب کو فون کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر سیکیورٹی کونسل کو لکھے گئے خط کے مندرجات سے جنوبی افریقہ ہم منصب کو آگاہ کیا اور کہا مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو سے عوام کی زندگیاں اجیرن ہوچکیں۔

جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نالیڈی پنڈور نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کی ساری صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔
نالیڈی پنڈور نے دیگر پارلیمنٹیرینز سے رابطہ کر کے جنوبی افریقہ کی پارلیمان سے متفقہ قرارداد لانے کا عندیہ دیا۔
 
بعد ازاں وزیر خارجہ نے سپینش ہم منصب اور یورپی یونین کے عہدیدار سے ٹیلفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ بھارت کے کشمیر میں اقدامات سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔

سپین کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی طرف سے ہر ممکن کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا۔