خیبرپختونخوا: ٹل بلاک سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

Last Updated On 22 August,2019 05:41 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں ٹل بلاک سے تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔ تیل و گیس کا ذخیرہ پاکستان آئل فیلڈ نے دریافت کیا۔

ذخیرے سے یومیہ 1 کروڑ 82 لاکھ مکعب فٹ گیس نکلے گی، ذخیرے سے یومیہ 1 ہزار844 بیرل تیل بھی نکلے گی۔ تیل و گیس کے اس ذخیرے سے کمرشل پروڈکشن دسمبر 2019 میں شروع ہوگی۔