کشمیر کیلئے کچھ کرنا ہوگا، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے: ملیحہ لودھی

Last Updated On 31 August,2019 02:36 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کے حالات سنگین انسانی المیے کا پیش خیمہ بن رہے ہیں، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے، اس مسئلے کو جلد حل کرنا ہوگا، کہیں بہت دیر نہ ہو جائے۔

پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اٹھایا اور کہا کہ وہ مسلئہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کریں، جب بھی کرفیو اٹھا بھارت کو کشمیر سے یہی آواز آئے گی کہ وہ کشمیر سے نکل جائے، سلامتی کونسل کہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا طاقت کے زور پر وادی کو محصور کر کے کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا۔
 

Advertisement