خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے: شاہ محمود قریشی

Last Updated On 03 September,2019 12:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، بھارت نے غیر قانونی اقدامات سے وادی کا محاصرہ کر رکھا ہے، عالمی برادری کے خاموش رہنے سے صورتحال مزید گھمبیر ہوسکتی ہے۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے خارجہ پالیسی کے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان علاقے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، بہترین خارجہ پالیسی کے تحت پاکستان تنہائی سے نکل آیا، پاکستان کی خارجہ پالیسی اندرونی و بیرونی معاملات مد نظر رکھ کر تشکیل دی گئی ہے، ملکی خارجہ پالیسی میں ترجیحات کا تسلسل رکھا گیا ہے، ہمسائیوں سے پر امن اور اچھے تعلقات ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں عوام کو محصور اور بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے، علاقے میں پائیدار امن و ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کے حل سے علاقے میں درپیش چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا جا سکتا ہے، بھارت نے غیر قانونی اقدامات سے کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

 

Advertisement