کراچی: (دنیا نیوز) سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی ساحل پر ہسپتالوں کے فضلے کی نشاندہی پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، متاثرہ مقام پر دفعہ 144 نافذ کر کے لوگوں کو جانے سے روک دیا جبکہ طبی ماہرین نے فضلے کی موجودگی کو خطرناک قرار دیکر اسے فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔
کراچی میں کچرے کا مسئلہ حل ہونے کے بجائے مزید سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔ سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ساحل سمندر پر ہسپتالوں کے فضلے کی نشاہدہی کر دی۔ شنیرا اکرم نے صورتحال کو خطرناک قرار دیکر شہریوں کو ساحل سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیدیا۔
Right now on Clifton Beach! Please listen to me, this has crossed the line of dangerous! We need to #CloseTheBeachNow #StateOfEmergency #CliftonBeachIsABioHazardZone pic.twitter.com/iLcn1kZLqY
— Shaniera Akram (@iamShaniera) September 3, 2019
معاملہ سامنے آنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور متاثرہ مقام پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہے کہ ہسپتال کا فضلہ کس نے یہاں پھینکا، انہوں نے فضلہ پھینکنے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیدیا۔
We deserve better than this ! #CliftonBeach #StateOfEmergency #MedicalWasteHasWashedUpOnOurBeavh #CliftonBeachShutDown pic.twitter.com/Z64vIHJLtA
— Shaniera Akram (@iamShaniera) September 3, 2019
سربراہ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر لوگوں کو متاثرہ مقام پر جانے سے روکے، ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق فضلے کو یہاں سے نہ ہٹایا گیا تو بیماریاں پھیل سکتی ہیں، سرنجز کو چھونے سے ایچ آئی وی ہو سکتا ہے۔