کرتارپور راہداری معاہدے کا مسودہ فائنل نہ ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

Last Updated On 05 September,2019 12:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کرتارپور راہداری معاہدے کا مسودہ گزشتہ روز فائنل نہ ہونے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔

 کرتارپور راہداری پر مذاکرات کے تیسرے دور میں بھارت نے مزید مطالبات پیش کر دیئے جن میں خصوصی مواقع پر مزید 10 ہزار یاتریوں کو کرتار پور صاحب آمد، یاتریوں سے سروس فیس نہ لینے اور یاتریوں کے ساتھ پروٹو کول آفیشلز کو آنے کی اجازت دینا شامل ہیں تاہم پاکستان نے فوری طور پر بھارتی مطالبات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستان اور بھارت نے اکتوبر کے آخر تک راہداری کی تعمیر مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیاہے۔ پاکستان کی تجویز پر مذاکرات کا چوتھا راؤنڈ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔