پولیس میں اصلاحات لانے کا مسودہ تیار کر لیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

Last Updated On 08 September,2019 07:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پولیس میں اصلاحات لانے کا مسودہ تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کر دیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ماضی میں پولیس کو ہمیشہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔ سیاسی مقاصد کے لیے بھرتیاں اور پوسٹنگ بھی کرتے رہے۔ ہم پولیس نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پچھلے چالیس سے پچاس سال میں بدقسمتی سے ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔ اگلے چھ ماہ کے اندر چیزوں میں تبدیلی نظر آئے گی

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ لیڈی کانسٹیبل کیس میں وکیل کو تھپڑ مارنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں وکیل کا نام تین دفعہ صیح لکھا ہوا تھا لیکن اسے ضمانت کسی اور بنیاد پر ملی۔ قانون میں سقم میں کی وجہ سے ایسے لوگوں کو فائدہ مل جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وکیل نے گھٹیا حرکت کی لیکن بار ایسوسی ایشن نے ان کا ساتھ دیا۔ بار ایسوسی ایشن کو وکیل کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔ ترجمان نے بتایا کہ خاتون کانسٹیبل نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گی۔