عالمی ادارہ صحت مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی زندگی بچانے کیلئے اقدامات کرے: شاہ محمود

Last Updated On 10 September,2019 04:08 pm

جنیوا: (دنیا نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی ادارہ صحت سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی زندگی بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو، علاج کی سہولت نہ ملنے پر حاملہ خواتین، بچے، بوڑھے سب کی زندگی خطرے میں ہے جس سے نیا انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے، شاہ محمود قرشی نے عالمی ادارہ صحت سے مدد کی اپیل کر دی۔

جینوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پانچ اگست سے نافذ کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی۔

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو طبی سہولیات میں شدید دشواری کا سامنا ہے، صورتحال ایک نئے انسانی المیے کی طرف بڑھ رہی ہے، عالمی ادارہ صحت لاکھوں نہتے کشمیریوں کی زندگیاں بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

 

Advertisement