خورشید شاہ کی گرفتاری، وفاقی وزیر علی زیدی نے لاتعلقی کا اظہار کردیا

Last Updated On 18 September,2019 08:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسی واضح ہے کہ اداروں کو خود مختار ہونا چاہیے۔ خورشید شاہ کو حکومت نے نہیں، نیب نے گرفتا رکیا ہے۔ نئی شپنگ پالیسی کے تحت پاکستانی کمپنیوں کو 2030ء تک ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری پر اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔

علی زیدی نے بتایا کہ نئی شپنگ پالیسی تیار کر لی گئی ہے۔ پاکستانی کمپنیوں کو 2030ء تک ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی۔

اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ شپنگ انڈسٹری کے قیام سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور سیکیورٹی میں بھی بہتری آئے گی۔