اسلام آباد لاک ڈاؤن موخر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، مولانا فضل الرحمان

Last Updated On 26 September,2019 10:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد لاک ڈاؤن موخر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ 25 جولائی 2018ء کو بدترین دھاندلی ہوئی، ان کے نتائج کوئی جماعت تسلیم کرتی، دوبارہ انتخابات ہونے چاہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پوری قوم جانتی ہے حکومت نے کشمیر کو بیچا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا مودی کے منشور کا حصہ تھا۔ ہم نے مودی کے انتخابی عمل میں اس کی مدد کی اور کہا کہ چاہتے ہیں وہ جیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ورکر ایک سیاسی کارکن ہے۔ اسلام آباد جائیں گے، کوئی تصادم نہیں ہوگا، کسی ادارے سے ٹکراؤ نہیں ہوگا۔ لاک ڈاؤن کیلئے اکتوبر سے بہتر کوئی اور موسم نہیں ہو سکتا۔