کشمیریوں میں موت کا خوف ختم، جدوجہد آزادی کی تحریک میں تیزی آگئی: وزیراعظم

Last Updated On 11 October,2019 06:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی نے اپنا آخری پتا کھیل لیا ہے، کشمیریوں میں موت کا خوف ختم ہوگیا، جدوجہد آزادی کی تحریک میں تیزی آگئی، کرفیو اٹھنے کی دیر ہے، یہ مظلوموں کی آزادی کا راستہ ثابت ہوگا۔

اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے قوم کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی، 80 لاکھ انسانوں کو بھارتی فوج نے بند کر رکھا ہے، کشمیری خواتین اور بچوں کو گھروں میں بند کر دیا گیا، عالمی میڈیا میں کشمیر سے متعلق کوریج نہ ہونے کے برابر ہے، عالمی میڈیا ہانگ کانگ کے احتجاج کو فرنٹ پیج پر دکھاتا ہے، ہانگ کانگ میں شاید 2 یا 3 لوگ مرے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کشمیریوں نے حق خود ارادیت کیلئے ایک لاکھ جانیں قربان کیں، کشمیری عوام حق نہ ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں، کشمیری اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں، یہ تحریک ایک دن سمندر بن جائے گی، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 2 ماہ سے کرفیو لگا رکھا ہے، کشمیری قوم کیلئے ہم پوری طرح کوشش کر رہے ہیں، کشمیریوں کو بتانا ہے پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، یہ تحریک کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہے۔
 

Advertisement