نعیم الحق نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران کی تصدیق کردی

Last Updated On 11 October,2019 06:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی نعیم الحق نے وزیراعظم کے دورہ ایران کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں ایران جائیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے حکمت عمل وزیر داخلہ بنا رہے ہیں، حکمت عملی کیا ہوگی؟ وہی بتا سکتے ہیں۔

نعیم الحق نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی دورے کے دوران ایرانی قیادت سے ملاقاتیں ہونگی۔
 

Advertisement