وزیر اعلی پنجاب کی چودھری برادران سے ملاقات، ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال

Last Updated On 14 October,2019 02:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہد ری پرویز الہی سے ملاقات کی، تینوں رہنماوں نے ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری شافع حسین اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کی طویل عمر کی دعا کی۔
 

Advertisement