ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی

Last Updated On 26 October,2019 03:04 pm

ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہتھالہ روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

 ڈیرہ اسماعیل خان میں دشت گردی کا سلسلہ نہ تھم سکا، پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری و پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی شیخ محمد یعقوب کا کلاچی کے گاوں ہتھالہ میں جلسہ تھا، پولیس وین جلسے کی سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں کلاچی جا رہی تھی کہ ہتھالہ کے قریب پولیس وین پر دھماکا ہو گیا جس کے باعث 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس و سیکیورٹی فرسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔