راولپنڈی، اسلام آباد، پختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے

Last Updated On 14 October,2019 12:00 pm

پشاور: (دنیا نیوز) راولپنڈی، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 اور گہرائی 157 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان کا علاقہ تھا۔ مانسہرہ، بالاکوٹ، چترال، سوات، دیر بالا، شمالی وزیرستان، کرم ایجنسی، بٹگرام، مالاکنڈ، نوشہرہ، غذر، مری اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 

Advertisement