وادی میں 89 ویں روز بھی زندگی قید، بھارتی بربریت پر عالمی برادری خاموش

Last Updated On 01 November,2019 12:26 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا آج 89 واں روز ہے، جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد بھارت کے خلاف پوری وادی میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو لاک ڈاون مسلسل جاری ہے، دکانیں، کاروباری مراکز بند ہے، مقبوضہ کشمیر کو عملا دو حصوں میں تقسیم کرنے پر وادی میں بھارت کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی ماہ اکتوبر کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے اس مہینے میں 10 نوجوانوں کو شہید کیا، ایک شخص کو زیر حراست شہید کیا گیا، ظالمانہ کارروائیوں میں 57 افراد پیلٹ گن سے شدید زخمی کر دیئے گئے، 67 افراد کو حراست میں لیا گیا، بھارتی فوج نے 30 خواتین کو بھی زدو کوب کیا، تین گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔