نیب کو اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کی اجازت مل گئی

Last Updated On 07 November,2019 06:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب کو اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کی اجازت مل گئی۔ عدالت نے لیگی رہنما کی جائیداد قرق نہ کرنے کی درخواست مستردکر دی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ تبسم ڈار نے جائیداد قرقی کو احتساب عدالت میں چیلنج کیا اور موقف اپنایا کہ اسحاق ڈار نے لاہور کی جائیداد انہیں تحفے میں دی تھی تاہم وہ جائیداد تحفے میں ملنے کا کوئی ثبوت نہ پیش کرسکیں۔

عدالت نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم ڈار کی جانب سے گھر پر چھاپے کے دوران نیب کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو فراہمی کی درخواست مسترد جبکہ اکاؤنٹس سے رقوم نکلوانے کی درخواست پر فیصلہ 13 نومبر تک موخر کر دیا۔