پنجاب اسمبلی: ن لیگ نے سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا

Last Updated On 13 November,2019 07:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ن لیگ جمعرات کی صبح 10 بجے سٹینڈنگ کمیٹیوں کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں اپنے استعفے جمع کروائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے 100 ارکان اسمبلی سٹیڈنگ کمیٹیوں کے ممبرز ہیں جن میں سے 97 ممبرز کے استفعے ن لیگ کے پاس پہنچ چکے ہیں، باقی 3 ممبران کے استفعے بھی بہت جلد ن لیگ کے پاس پہنچ جائیں گے۔

اطلاعات ہیں کہ خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر بھی ن لیگ احتجاجی طور پر سٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہو رہی ہے۔


پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنانے کے خلاف احتجاجی طور پر استعفے دے رہی ہے۔