ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے اپنی تمام جائیداد نواز شریف کے نام کر دی

Last Updated On 13 November,2019 06:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی مرزا محمد جاوید نے نواز شریف سے اپنی محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے اپنی تمام جائیداد ان کے نام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایم پی اے مرزا جاوید نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ میں اپنی 25 کروڑ روپے مالیت کی تمام جائیداد نواز شریف کے نام کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے حکومت سے کہا ہے کہ میں نواز شریف کی ضمانت کیلئے تمام پراپرٹی جس کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے حکومت کی تحویل میں دیتا ہوں۔

رکن پنجاب اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال کر انھیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے نواز شریف کی واپسی تک خود کو حکومت کی تحویل میں دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔

Advertisement