فضل الرحمان اپنے ورکرز کا اتنا امتحان لیں جتنا وہ برداشت کرسکیں: شیخ رشید

Last Updated On 13 November,2019 03:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اپنے ورکرز کا اتنا امتحان لیں جتنا وہ برداشت کرسکیں، سڑکیں بند کرنا علما کا کام نہیں، نواز شریف قانونی تقاضے پورے کر کے باہر جائیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کے ساتھیوں کے ساتھ بات چل رہی ہے، مجھے نہیں پتہ آصف زرداری کو پیکج مل رہا ہے یا نہیں، وہ تھوڑے بہت پیسے دینگے تو باہر جائیں گے، علی گیلانی کا وزیراعظم کو لکھا گیا خط بہت اہم ہے، وزیراعظم کو کہوں گا علی گیلانی کے خط کا مثبت جواب دیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا چین سے آگ بجھانے کے گولے لینے کی بات کر رہے ہیں، اجتماع کیلئے جانے والوں سے چولھا لیں تو یہ لڑ پڑتے ہیں، لوگ چولھے کا سلنڈر بستر میں چھپا لیتے ہیں، ہمارے افراد سے کوتاہی ہوئی، ان میں سے 15 کو چارج شیٹ کیا ہے، ریلوے میں دہشت گردی کے زیادہ واقعات بلوچستان میں ہوتے ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 25 لاکھ اور زخمیوں کو ایک سے 5 لاکھ روپے دیں گے۔
 

Advertisement