کراچی: لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، لاکھوں کا سامان جل گیا

Last Updated On 17 November,2019 11:32 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں صبح سویرے لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ گیارہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی میں ایک اور آگ کا واقعہ پیش آیا، صبح سویرے پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ نے دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔ گیارہ فائربریگیڈ کی گاڑیوں اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ آگ نے 12 دکانوں اور ایک گودام کو لپیٹ میں لیا۔

دکاندار کہتے ہیں آتشزدگی کے واقعے میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
ابتدائی طور پر واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔