نواز شریف بیماری پر سیاست نہ کریں ورنہ فلم الٹی چل سکتی ہے: شیخ رشید

Last Updated On 18 November,2019 02:51 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کو نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرنی چاہیے، نواز شریف بھی بیماری پر سیاست نہ کریں ورنہ فلم الٹی چل سکتی ہے۔

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی کے سرکاری کالج میں سٹوڈنٹ کونسل کی تقریب حلف برداری میں منعقدہ تقریب سے خطاب ہوئے کہا بیماری پر سیاست کرنے کے قائل نہیں، ایک آدمی زیادہ بیمار ہے، سپریم کورٹ نہیں جانا چاہیئے، بیمار آدمی کو باہر جانے دیں، اس پر سیاست نہ کریں۔ انہوں نے کہا فضل الرحمان کی غلط فہمی دور ہو چکی، اُن کے ساتھ اب کوئی بھی نہیں، ق لیگ بھی عمران خان کےساتھ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کابینہ میں ردوبدل کا علم نہیں، اتفاق کرتا ہوں ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے، عمران خان مہنگائی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، خورشید شاہ کے علاوہ سب پلی بارگین پر ہیں۔

 

Advertisement