پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے میں نقائص کا انکشاف

Last Updated On 25 November,2019 09:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیاروں میں سے ایک طیارے میں نقائص کا انکشاف ہوا ہے۔ نقائص کا حامل بوئنگ 777 طیارہ رجسٹریشن نمبر اے پی بی جے کے کا حامل ہے۔

ذرائع کے مطابق نقائص میں انجن کی فائر وارننگ چیک کرنے والا سسٹم شامل ہے جبکہ بریک کا درجہ حرارت دکھانے والا سسٹم بھی مبینہ طور پر خراب ہے۔

طیارے کے آٹو پائلٹ سسٹمز میں سے ایک سسٹم اور ایک جی پی ایس اور ٹائر پریشر دکھانے والا سسٹم بھی مبینہ طور پر خرابی کا شکار ہے۔ طیارے کے دروازے کو لاک دکھانے والا سسٹم انجن کی اوور ہیٹ محسوس کرنے والے دو سرکٹ میں سے ایک سرکٹ بھی مبینہ طور پر کام نہیں کر رہا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں 2 سے 3 نقائص کا متعلقہ شعبے کو علم ہے جبکہ چیک کے لئے طیارے کی شعبہ انجینئرنگ آمد پر نقائص دور کئے جا رہے ہیں۔