لاہور سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Last Updated On 26 November,2019 01:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ رہے۔ بوئنگ 777 طیارے میں دوران پرواز اچانک فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو پائلٹ نے بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا۔ بتایا گیا ہے کہ بوئنگ 777 طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی کے سبب پائلٹ نے فوری طور پر کراچی ایئرپورٹ کے ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

بعد ازاں کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت اتار لیا، اس دوران تمام مسافر محفوظ رہے۔