سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی

Last Updated On 28 November,2019 06:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی، کراچی میں متاثرہ افراد کی تعداد نے 14 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا۔

صوبے میں رواں سال 15 ہزار 58 افراد کو ڈینگی نے متاثر کیا۔ رواں ماہ 5 ہزار 504 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی سے 107 افراد متاثر ہوئے، ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوچکی ہے۔