خانیوال میں دنیا نیوز کی رنگا رنگ سالگرہ تقریب، پاکپتن اور ساہیوال میں بھی جشن

Last Updated On 01 December,2019 09:23 am

خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال میں دنیا نیوز کی گیارہویں سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب یاد گار بن گئی، گھوڑوں کے ڈانس اورڈھول کی تھاپ نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ دنیا نیوز کی گیارہویں سالگرہ تحصیل کونسل کے ہال میں منائی گئی، ڈی سی اشفاق احمد چوہدری، ڈی پی او فیصل شہزاد نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔

تقریب میں تاجروں وکلاء صحافیوں اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر موجود دیگر لوگوں نے بھی دنیا نیوز کی ترقی کی دعا کی، آخر میں تقریب کے شرکاء کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

پاکپتن میں دنیا نیوز کی 11 ویں سالگرہ پر دو تقریبات منعقد کی گئیں، پہلی تقریب ایف ایم 107 ریڈیو کے آفس میں منعقد ہوئی جہاں دنیا نیوز کی 11ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ دنیا نیوز سالگرہ کی دوسری تقریب پریس کلب میں منعقد کی گئی جس میں صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات نے دنیا نیوز کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

‎ساہیوال بلدیہ ہال میں دنیا ٹی وی کی 11ویں سالگرہ کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مقامی سیاسی شخصیات، معززین شہر اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی- تقریب کے شرکاء نے دنیا ٹی وی کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور دنیا نیوز کی صحافتی خدمات کو سراہا-‎

اٹک میں دنیا نیوز کی گیارویں سالگرہ کا کیک بلدیہ اٹک کے جناح ہال میں کاٹا گیا، سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات اور صحافیوں شرکت کی۔