وزیراعظم کی ضد سے پنجاب کی صورتحال نہیں بدلے گی، رانا تنویر حسین

Last Updated On 01 December,2019 07:53 pm

مریدکے: (دنیا نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین رانا تنویز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی گڈ گورننس اور امن وامان کا عثمان بزدار نے برا حال کر دیا ہے۔

مریدکے میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی خاطر ہم حکومت کیساتھ ہیں لیکن اس نے سولہ مہینوں میں مہنگائی کے سوائے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو کئی ایشوز اٹھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کابینہ میں بھی پنجاب کی بری حالت پر تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے جبکہ حکومتی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی، دوست ممالک بھی ناراض ہیں۔

رانا تنویر نے کہا کہ قطر، ترکی اور ملائیشیا میاں نواز شریف کی وجہ سے ساتھ کھڑے رہے، سعودی عرب نے بھی وہ ساتھ نہیں دیا جو دینا چاہیے تھا۔