پنجاب حکومت نے انفارمیشن کا الگ کلچر کا الگ صوبائی وزیر بنا دیا

Last Updated On 05 December,2019 08:49 am

لاہور: (محمد حسن رضا سے) پنجاب حکومت نے انفارمیشن کا الگ جبکہ کلچر کا الگ صوبائی وزیر بنا دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کو صرف وزارت اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپا ہے جبکہ کلچر کی وزارت کا اضافی قلمدان میاں اسلم اقبال کے پاس ہے۔ آئندہ چند روز میں پنجاب کلچر کی وزارت صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کو دئیے جانے کا امکان ہے۔

ماضی میں جب فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات اور کلچر کا قلمدان سونپا گیا تھا تو ان کی جانب سے متعدد سینئر فنکاروں اور اداکاروں سے متعلق کچھ بیانات سامنے آئے جس کی بدولت نہ صرف کلچر کے محکمے بلکہ حکومت پنجاب کی بھی بدنامی ہوئی تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے اب فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات کی وزارت دی جبکہ کلچر کی وزارت کا چارج تاحال میا ں اسلم اقبال کے پاس ہے۔
 

Advertisement