بلاول بھٹو زرداری نے ننھی بچی حوراں فاطمہ کی ناراضی دور کردی

Last Updated On 06 December,2019 07:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ننھی جیالی کی ویڈیو وائرل ہونے پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے ان سے ملاقات کی۔ حوراں فاطمہ کے ساتھ ان کے کزنز عدم علی، امل علی اور بہلول بادل بھی ہمراہ تھے۔

خیال رہے کہ مظفر آباد کشمیر میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے میں پہلی جماعت کی طالبہ حوراں فاطمہ جو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملنے کا اصرار کرتی رہی لیکن ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے والدین سے روٹھ گئی تھی۔

ننھی جیالی کی ویڈیو وائرل ہونے پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے ان سے ملاقات کی۔ حوراں فاطمہ کے ساتھ ان کے کزنز عدم علی، امل علی اور بہلول بادل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کو تحائف دئیے اور چاکلیٹ کھلائی۔ اس موقع پر بچوں کی فرمائش پوری کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انہیں کنوں بھی کھلائے۔

Advertisement