وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولہ کمینارا کی ملاقات

Last Updated On 13 December,2019 08:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولہ کمینارا نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں باہمی امور سمیت ایف اے ٹی ایف اور دیگر امور پر گفتگو کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھیک سمت میں جا رہے ہیں۔ حکومتی کوششوں سے معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

اعجاز شاہ نے کہا کہا کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانیوالے لوگوں کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں، اس مسئلے کے حل کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

یورپی سفیر اندرولہ کمینارا کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق معاملات میں بہتری کی امید ہے۔ منی لانڈرنگ اور دیگر اہم موضوعات پر سیمنار کا انعقاد کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ باہمی امور میں تعاون یقینی بنانےکیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
 

Advertisement