آرمی چیف سے جاپانی وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے امور خارجہ کی ملاقات

Last Updated On 23 December,2019 03:23 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے مشیرکی ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملاقات میں معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے، دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
 

Advertisement