جلال پور نہر تعمیر کے منصوبے پر کام شروع، وزیراعظم 26 دسمبر کو منصوبے کا افتتاح کریں گے

Last Updated On 25 December,2019 12:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف حکومت 121 سال پرانے جلال پور نہر تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کرنے جا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان 26 دسمبر کو منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ 48 ارب روپے لاگت سے منصوبہ 2024 تک مکمل کیا جائے گا۔

برطانوی راج کے دوران جلال پور کینال تعمیر کا پرپوزل تیار کیا گیا تاہم مختلف ادوار حکومت میں یہ منصوبہ صرف فائلوں تک ہی محدود رہا، وزیراعظم عمران خان نے رواں برس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دی اور اس منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ٹاسک سونپا، جنہوں نے اس منصوبے کے حوالے سے مختلف محکموں میں حائل رکاوٹیں دور کیں۔ وزیراعظم عمران خان 26 دسمبر کو جلال پورکینال منصوبے کا آغاز کریں گے، اس نہر کی تعمیر سے 1لاکھ 70ہزار ایکڑ بنجر زمین سیراب ہوگی، 117 کلومیٹر طویل نہر سے ساڑھے 5 لاکھ افراد مستفید ہو سکیں گے۔