وزیراعظم کی صدارت میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس

Last Updated On 23 December,2019 03:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں پر مختلف وزارتوں کی کاکردگی رپورٹ عمران خان کو پیش کی گئی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اسد عمر، خسرو بختیار سمیت دیگر شریک ہوئے جس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا گہ رواں مالی سال 380 نئی سکیموں کا اجرا کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کوئی منصوبہ فنڈز کی کمی یا تاخیر کی وجہ سے التوا کا شکار نہ ہو، مشکل حالات کے باوجود معاشی استحکام کی بھرپور کوشش ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا ہمارا ویژن ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، منصوبوں پر بر وقت عمل سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔
 

Advertisement