ضمانت عبوری ریلیف، اس سے کیس ختم نہیں ہوتا: چیئرمین نیب جاوید اقبال

Last Updated On 30 December,2019 09:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قانون کے راستے میں کوئی مصلحت رکاوٹ نہیں بنے گی۔ کرپشن کرنے والوں کو ہر صورت جواب دہ ہونا پڑے گا۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا شاندار کارکردگی دکھانے والے افسران کو سرٹیفکیٹس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سفارش، دھمکی اور دباؤ نیب کے باہر ختم ہو جاتا ہے۔ نیب ‘’فیس’’ نہیں کیس دیکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی چاہے جتنا بھی طاقتور ہو، جو کرے گا وہ بھرے گا۔ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب کا تعلق کسی گروہ یا سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ نیب کی کسی سے ذاتی رنجش نہیں ہے۔ نیب کو کسی کیخلاف غلط کیس بنانے کی ضرورت نہیں، ضمانت دینا متعلقہ عدالتوں کا اختیار ہے۔ ضمانت سے کیس ختم نہیں ہوتا عبوری ریلیف ملتا ہے۔
 

 

Advertisement