آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام، سردار مہتاب عباسی کے خلاف تحقیقات کا آغاز

Last Updated On 06 December,2019 06:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب کی جانب سے سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مہتاب عباسی کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ذرائع آمدن اور بچوں کی تعلیم پر اٹھنے والے اخراجات، بیرون ملک سفر اور سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں۔

سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ یا خاندان کے کسی رکن نے سوئٹزرلینڈ اور سویڈن میں سرمایہ کاری کی ہے؟ ‏ٹیکسلا میں کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کی تفصیل فراہم کی جائیں۔

سردار مہتاب عباسی سے پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ کے بیٹے شمعون عباسی کا احمد نواز نامی کوئی دوست ہے؟ کیا شمعون عباسی اور احمد نواز نے کوئی مشترکہ سرمایہ کاری کی؟

نیب نے سردار مہتاب عباسی سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے پی آئی اے کا منافع بخش روٹ منسوخ کرکے نجی ائیر لائن ائیر بلیو کو نوازا؟ واضح رہے کہ سابق گورنر خیبر پختونخوا کے خلاف سابق سی ای او، پی آئی اے کی غیر قانونی تقرری کا نیب ریفرنس بھی زیر سماعت ہے۔
 

Advertisement