پاکستان کیساتھ کھیلنے کا فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے: ویرات کوہلی

Last Updated On 24 May,2019 12:30 pm

لندن: (ویب ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ کھیلنا ہے یا نہیں اس بارے میں فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے۔ یہ میرا کام نہیں اور نہ ہی میں اس کے بارے میں سوچنا چاہتا ہوں۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ورلڈ کپ میں ٹیمیں بڑے سکور کے حصول میں تواتر کے ساتھ کامیاب ہوں گی۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں سب کو 16 جون کا انتظار ہے جب اولڈ ٹریفورڈ پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا لیکن میری نگاہ میں ہر میچ اہم ہے، انگلینڈ کی ٹیم اپنے میدانوں پر اس مرتبہ مخالف ٹیموں کیلئے آسان نہیں ہوگی۔
 

Advertisement