کرکٹ ورلڈکپ: وارم اپ میچز 24 مئی سے شروع ہونگے

Last Updated On 23 May,2019 08:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کا سلسلہ 24 مئی سے شروع ہوگا۔ یہ میچز 5 روز جاری رہنے کے بعد 28 مئی کو ختم ہونگے۔

24 مئی کو پہلا وارم اپ میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان برسٹل میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا وارم اپ میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کارڈف میں ہوگا۔

25 مئی کو بھی دو وارم اپ میچز ہونگے، میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سائوتھمپٹن میں آمنے سامنے ہونگی۔ دوسرا وارم اپ میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔

26 مئی کو بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، یہ میچ کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں برسٹل میں مدمقابل ہونگی۔

27 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی، دوسرے وارم اپ میچ میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔

وارم اپ مرحلے کے آخری روز 28 مئی کو پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان برسٹل میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء کا باضابطہ آغاز 30 مئی سے ہوگا۔