قومی کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ وارم اپ میچ کیلئے برسٹول میں ڈیرہ

Last Updated On 23 May,2019 12:33 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) قومی کرکٹ ٹیم لیڈز سے برسٹول پہنچ گئی جہاں وہ ایک روز آرام کے بعد آج سے ٹریننگ شروع کر کے 24 مئی کو افغانستان کیخلاف ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ کھیلے گی۔

ٹیم انتظامیہ نے فاسٹ باؤلر جنید خان کو ریلیز کر دیا جو اہلخانہ کے پاس بریڈفورڈ جبکہ یاسر شاہ برمنگھم چلے گئے البتہ عابد علی اور فہیم اشرف کے انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں تاہم آصف علی امریکہ میں ہیں جہاں سے وہ اپنی بیٹی کی میت لے کر آج فیصل آئیں گے اور رسم سوئم کے بعد انگلینڈ جا کر ٹیم کو جوائن کرینگے۔

 

Advertisement