آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، عدالت نے خورشید شاہ کا مزید دس روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا

Last Updated On 07 January,2020 06:19 pm

سکھر: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

تفصیل کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ، ان کے صاحبزادوں ایم پی اے فرخ شاہ، زیرک شاہ اور داماد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ سمیت اٹھارہ افراد کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی۔

نیب کے وکلا کی ٹیم نے پیش ہو کر خورشید شاہ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 14 جلدوں پر مشتمل دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کیے۔ عدالت نے خورشید شاہ کا مزید دس روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔
 

Advertisement